پہلے پہل


شِکن چُپ ہے
بدن خاموش ہے
گالوں پہ ویسی تمتماہٹ بھی نہیں ،لیکن،
میں گھر سے کیسے نکلوں گی،
ہَوا ،چنچل سہیلی Ú©ÛŒ طرØ+ باہر Ú©Ú¾Ú‘ÛŒ ہے
دیکھتے ہی مُسکرائے گی!
مجھے چھُو کر تری ہر بات پالے گی
تجھے مجھ سے چُرا لے گی
زمانے بھر سے کہہ دے گی،میں تجھ سے مِل کے آئی ہوں !
ہَوا کی شوخیاں یہ
اور میرا بچپنا ایسا
کہ اپنے آپ سے بھی میں
تری خوشبو چھُپاتی پھر رہی ہوں